Header Ads Widget

Chehlum of Imam Hussain or Urs of Data Ali Hajveri, what is important?

!اسلام علیکم

!وہ لوگ جو داتا علی ہجویری کے بارے میں لکھتے ہیں کہ

توایں ابنِ علیؑ پنجتنؑ دی کلی"

تیرا ولیاں اچ اُچا اے مقام

"علی ہجویری تینوں لکھاں نے سلام


 :پہلے سلسلئہِ ولایت کو سمجھئیے

جو لوگ ولایت کے قائل ہیں وہ جانتے ہیں کے ولایت میں رتبہ اور درجہ ہوتا ہے۔ اور ہر ولی کو ولایت تب ملتی ہے جب اس کو حضرت مولا علی علیہ سلام، امام حسن مجتبیٰ علیہ سلام اور امام حسینؑ کی مہر لگتی ہے۔ ولایت میں ہر ولی دوسرے ولی کے رتبے کا خیال رکھنے کا پابند ہوتا ہے۔ یہاں تک کے اپنے سے بڑے رتبے کے ولی کا حیاء بھی کرتا ہے۔

جب امام حسینؑ کی مہر کے بغیر داتا علی ہجویری ولی نہیں بن سکتے تو یہ گمنام بھیڑ جو ہر سال امام حسینؑ کے چہلم پر داتا علی ہجویری کا عرس رکھ لیتے ہیں۔ تو کیا یہ داتا علی ہجویری جو امام حسینؑ کے در کا فقیر ہے وہ ان لوگوں کو پسند کریں گے جو ان کے پیر و مرشد امام حسینؑ کے چہلم پر عرس، میلہ، سرکس اور گانے باجے کا اہتمام کر کے داتا کو خوش کرنے چلے جاتے ہیں۔ 

اگر ولی اپنی ولایت کی طاقت رکھتا ہے تو داتا علی ہجویری تو اس وقت امام حسینؑ کی بارگاہ میں گریہ کر رہے ہوتے ہیں کہ آقاؑ آپ کے ساتھ اور آپ کی آلؑ کے ساتھ کیا ظلم گزرگیا۔

لوگ امام حسینؑ کا چہلم منانے کے بجائے داتا علی ہجویری کا عرس کیوں مناتے ہیں؟ کیا آپ کو نہیں پتہ کہ پنجتنؑ پاک میں امام حسینؑ بھی شامل ہیں؟ آپ میں ایسے کتنے لوگ ہیں جن کے پیرومرشد نے کہا ہو کے میرے مرشد کی وفات پر میرا عرس منانا یا میرے پیر کے چہلم پہ میرے نام کے ڈھول بجانا؟ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ذرا سوچئیے کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ بس ایک بار میری اس بات پر غور کیجئیے اور اپنے ضمیر سے سوال کیجئیے کہ یہ سہی ہے یا ہمیں اصلاح کی ضرورت ہے۔

Chehlum of Imam Hussain or Urs of Data Ali Hajveri, what is important

آپ کی رہنمائی آپ کے اندر ہی چھپی ہوتی ہے بس اس کو آئینہ دیکھانے والا کبھی کوئی اور ہوتا ہے تو کبھی آپ خود ہوتے ہیں۔ بس بات کو سمجھنے والا انسان ہونا چاہئیے۔ 

خوش رہیں آباد رہیں اور اگر یہ تحریر اچھی لگی ہو تو دوسروں کے ساتھ لنک ضرور کیجئیے۔ کیا پتہ کوئی آپ کی وجہ  سے رہنمائی حاصل کرلے۔


🙏یہ تحریر صرف رہنمائی کرنے کیلیے ہے ناکہ تنقید کیلیے۔

I.A.K Yousafzai✍


Post a Comment

1 Comments

  1. New thought and amazing way of guidance

    ReplyDelete