Header Ads Widget

When you want to marry someone | Top Ten Family Tips By YLL

📷 ہمسر کے انتخاب کا معیار

⁉️ جب ہم کسی کی طرف رشتہ دیکھنے کے لیے جائیں تو کس معیار کو مدنظر رکھیں؟

 

رشتہ دیکھتے وقت مندرجہ ذیل چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

 

1️⃣ معنوی صفات پر خصوصی توجہ

ہمارے ہاں معمولا جب لڑکی کو دیکھنے جاتے ہیں تو صرف اس بات پر توجہ ہوتی ہے کہ لڑکی خوبصورت ہے یا نہیں۔ کیا وہ صفائی پسند ہے یا نہیں؟ ایک حد تک تو اچھی بات ہے لیکن ایک بات جس کو ہم نے بھلا دیا ہے اور جس کو یاد دلانے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ معنوی صفات پر بھی توجہ دی جائے کہ یہ لڑکی بااخلاق ہے یا نہیں؟

 

2️⃣ محفل کے اثرات

شادی کے لیے جب تم لڑکے کو مالی لحاظ سے یا قدوقامت اور خاندانی لحاظ سے دیکھتے ہو تو اس وقت یہ بھی دیکھو کہ اس کا دوست کون ہے؟ کس کے ساتھ اس کا آنا جانا ہے؟ برے دوست تو اس کے گردونواح میں نہیں؟ اگر برے لوگ اس کے گردونواح میں ہوں تو ایسا شخص بیوی کے حقوق ادا نہیں کر سکتا۔

 

3️⃣ اخلاق و دین کو ملحوظ خاطر رکھنا

خواستگاری کے لیے اگر اخلاق اور دین کا پیچھا نہ کیا تو جان لو کہ اپنے، بیٹے اور بیٹی کے لیے فتنہ و فساد ایجاد کرو گے۔ فساد بھی ایسا کہ اس میں پورا معاشرہ ملوث ہوگا۔ مجھے بہت سے واقعات کا علم ہے۔ باحجاب و بافضیلت لڑکیاں جب ان کی شادی ایک بے نمازی سے ہوئی، ابھی ایک سال بھی نہیں گزارا کہ یہی لڑکی جو نماز باجماعت کو ترک نہیں کرتی تھی وہ نماز کو بھول گئی۔ اسی طرح جو لڑکے دینی کاموں میں پیش پیش تھے ایک بے دین اور بد اخلاق خاندان میں شادی کرنے کی وجہ سے دین سے دور اور بد اخلاق ہو گئے۔

 

4️⃣ کیا صرف دولت اور حسن ہی معیار ہے؟

بعض اوقات انسان اخلاق، دین اور تقوی کی تلاش میں ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دولت، حسن اور شخصیت کے بھی پیچھے ہوتا ہے تو کوئی حرج نہیں لیکن اگر کوئی تقوی اور اخلاق کو پس پشت ڈال کر دولت، حسن اور ظاہری شخصیت کے پیچھے دوڑتا ہے تو ایسے شخص کے متعلق امام صادقؑ فرماتے ہیں: خدا نے قسم کھائی ہے کہ ایسے شخص کی امید کو ناامید کر دے گا۔

 Make your babies or children self decision makers | Free Motivational Lecture | YLL


آپ کی رہنمائی آپ کے اندر ہی چھپی ہوتی ہے بس اس کو آئینہ دیکھانے والا کبھی کوئی اور ہوتا ہے تو کبھی آپ خود ہوتے ہیں۔ بس بات کو سمجھنے والا انسان ہونا چاہئیے۔ 

خوش رہیں آباد رہیں اور اگر یہ تحریر اچھی لگی ہو تو دوسروں کے ساتھ لنک ضرور شیر کیجئیے۔ کیا پتہ کوئی آپ کی وجہ  سے رہنمائی حاصل کرلے۔


I.A.K Yousafzai

Post a Comment

1 Comments