Header Ads Widget

Hussain Hussain In My Home | Stories For Babies | عبدالله دیوانہ

اس کا نام عبدالله تها . .

 


 شہر میں وه "عبدالله دیوانہ" مشہور تھا اور سب لوگ اس کو پہچانتے تھے!

عبدالله کے ساتھ دماغی مسئلہ تھا اور

اس کی زوجہ بھی‌ اسی کی طرح تھی ... اس کی مالی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی-، 

بہت مشکل سے اپنا اور اپنی زوجہ کا پیٹ بھرنے کی حد تک کماتا تھا-

"عبدالله دیوانہ" جس شہر میں رہتا تھا اس شہر میں ایک انجمن‌ تھی- اور

ہر ہفتہ کسی ایک ممبر کے گھر وه انجمن مجلس کرتی تھی-

لیکن نہیں معلوم کیسے اور کہاں سے جہاں انجمن‌ ہوتی وہیں "عبدالله دیوانہ" بھی پہنچ جاتا. .

 

ايک رات انجمن کے صدر نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے جو بھی اپنے گھر پروگرام کرانا چاہے وه اعلان کردے- 

لوگوں نے دیکھا "عبدالله دیوانہ" صدر کے پاس گیا صحیح طریقہ سے بات نہیں کر پا رہا تھا

اپنی زبان میں کہا . . . حسین حسین خونه ما💔  ہمارے گھر حسین حسین💔

ساری انجمن‌ حیرت میں تھی اور

کہا: عبدالله تم تو اپنا اور اپنی بیوی کا خرچہ مشکل سے نکال پاتے ہو گھر میں مجلس کا پروگرام، تو خرچہ کہاں سے آئیگا . . !

"عبدالله دیوانہ" رنجیده ہوگیا اور رونے لگا اس کا سارا چہرا آنسوؤں سے بھیگا ہوا تھا...

اور وه روتے ہوئے کہہ رہا تها؛ حسین حسین خونه ما💔. .

خونه ما 💔💔

بہت زیاده رونے اور اصرار کرنے کے بعد قبول کرلیا گیا کہ:،

حسین حسین خونه عبدالله باشه . . عبدالله  کے گھر حسین حسین ہو گا

عبدالله اپنے گھر آگیا

اور بیوی کو بتایا، بیوی آگ بگولہ ہوگئی اور کہا:  عبدالله تیرے پاس ایک چائے کے پیسے تو ہیں نہیں گھر بھی کرائے کا ہے ... !!

چجوری حسین حسین خونه ما باشه ہمارے گھر کس طرح حسین حسین ہوگا؟؟؟ . .

عبدالله‌ کی پٹائی کردی بیوی نے ..

اور کہا:  عبدالله میں کچھ نہیں جانتی اگلے ہفتے تک تم کام کرکے  مجلس کا سارا خرچہ جمع کروگے . .

ورنہ میں تمہیں گھر سے نکال دونگی

عبدالله مان گیا

وه شہر میں مشہور تھا، اسے کوئی بھی‌ کام نہیں دیتا تھا جہاں بھی‌ جاتا لوگ منع  کردیتے اور وه کہے جارہا تھا: حسین حسین قراره خونه ما باشه💔 . . حسین حسین ہمارے گھر آئیں گے

پہلا دن گزرا، دوسرا دن گزرا ... یہاں تک کہ مجلس کا دن آگیا

اس کی بیوی نے کہا: عبدالله  تمہاری   مہلت‌ ختم ہوگئی اور ایک پیسہ بھی‌ تم نہیں لائے

رات تک وقت اور ہے اگر تم پیسے لے آئے تو لے آئے نہیں لائے تو میں تمہارے اور انجمن‌ کے لئے دووازه نہیں کھولوں گی. .

"عبدالله دیوانہ" گھر سے چلاگیا بےتحاشا رورہا تھا اور کہہ رہا تھا:  حسین حسین خونه ما💔💔💔

چلاگیا؛  اور شہر سے باہر نکل گیا

 شہر سے باہر ایک شخص کو دیکھا

اس شخص نے سلام کیا اور کہا عبدالله کہاں؟

 مگه قرار نبود حسین حسین خونه شما باشه ؟!

مگر طے نہیں ہوا تھا تمہارے گھر  حسین حسین ہو

عبدالله دیوانے کو رونا آگیا اور اس نے سب بتادیا . . .

عبدالله کی بات سن کر اس شخص  نے کہا فرش والے بازار میں حاج اکبر کے پاس جاؤ اور

کہنا ابن الحسن نے تمہیں سلام کہا ہے اور کہا ہے میری امانت تمہیں دیدیں،  تم اس امانت کو بیچ دو، اور گھر میں "حسین حسین" کا خرچ دیدو💔

  یہ سنتے ہی عبدالله ہنسنےلگا اور فرش والے بازار کی طرف دوڑ لگادی

راستے میں جو بھی اسے ملتا اس سے کہتا حسین حسین خونه ما . . خونه ما💔

حاج اکبر کی دکان پر پہنچ گیا اور بولا

 یابن الحسن نے سلام کہا ہے اور کہا  ہے میری امانت دیدو!

حاج اکبر کا دماغ بھک سے اڑگیا  وه عبدالله دیوانے کو پہچانتے تھے

انہیں رونا آگیا عبدالله کی آنکھوں کو چوما عبدالله ... !!!

اور

ابن الحسن کی امانت عبدالله کو دیدی

عبدالله‌ چلاگیا امانت بازار میں بیچی. اس پیسے سے  کئی حسین حسین کے پروگراموں کا خرچہ دیا جاسکتا تھا. .

 ہنستا ہوا گھر کی طرف دوڑا الله جانے رورہا تھا، ہنس رہا تھا کہہ رہا تها حسین حسین خونه ما 💔

گھر پہنچا رات ہوچکی تھی . .

دیکھا انجمن کے خادموں نے گھر کو مجلس کے لئے تیار کرلیا ہے

عبدالله کی بیوی گئی چائے اور دوسری چیز لے آئی

کیا انجمن‌ اور کیا مجلس ہوئی اس رات💔

جی ہاں اس رات عبدالله دیوانے کے گھر میں مجلس کے پروگرام کا خرچہ یابن الحسن عج نے دیا🥺

خود عبدالله تو  متوجہ نہیں ہوا

لیکن اب عبدالله دیوانہ نہیں تھا،  خوب اچھی طرح بات کررہا تھا

آخر یابن الحسن کو اس نے دیکھا تھا🌹

دل چاہتا ہے کہوں مولاحسین آپ کو عبدالله کا خیال تھا

آپ کو معلوم تھا عبدالله کے پاس مجلس کے لئے پیسے نہیں ہیں

اور اس طرح اس کا خیال رکھا

مولا آپ کو اپنے نوکروں کا بھی‌ خیال ہوگا آپ کی زیارت کے لئے ان  کے دل بیچین ہیں مولا 💔 ...

مولا کیا ایسا ہوسکتا ہے ایک رات "حسین حسین" بین الحرمین میں ہو ؟!

مولا میرے درد کی دوا ہوسکتی ہے میں بھی‌ آجاؤں حرم💔

یا مولا بہت سے عاشقوں کے دل کربلا کی زیارت مانگ رہے ہیں لیکن......نہیں ہے ان کے پاس، آپ خود عبدالله دیوانے کی طرح ان کے زیارتی سفر کا انتظام کردیجیے  ... آپ کی مادرگرامی کا واسطہ مولا💔😭😭

 جو بھی‌ اس تحریر کو پڑهے اور رونا آجائے تو امام زمانہ عج  کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کرے  اور اس کا ثواب مرحومین مؤمنین و مومنات کو ہدیہ کردے۔

برائے مہربانی اپنی اور دوسروں کی اصلاح کا سبب بنیں اور اس انفارمیشن کو دوسروں کے ساتھ لازمی شیئر کیجئیے۔

میں نے اپنی طرف سے کوشش کی ہے اب آپ کی باری ہے دوسروں سے شیئر کیجئیے۔ کیونکہ یہ نیکیوں کا سفر ہے۔

 

آپنی رائے کا کمنٹ میں اظہار کیجئیے اور فالو کیجئیے۔

اپنا اور دوسروں کا خیال دکھیں۔

 

جزاک اللہ خیر

I.A.K Yousafzai

Post a Comment

0 Comments