Header Ads Widget

Make your babies or children self decision makers | Free Motivational Lecture | YLL

اپنا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں!

اپنے فیصلے خود کریں!

سب کے جاننے کی باتیں

زندگی میں ایک بات جو سیکھنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ اپنا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھا جائے۔

اپنے فیصلے خود کریں۔

سوچیں سمجھیں، مشاہدہ کریں، مشورے لیں، مگر اپنے تمام تر معاملات کے فیصلے خود کریں۔

کبھی یہ مت کہیں آپ میرے بڑے بھائی ہیں میرے اس معاملے کا فیصلہ آپ کریں ہر بڑے سے رائے ضرور لیں فیصلہ نہیں۔


🔘 کسی شخص کو کبھی بھی اپنے فیصلے کرنے کا اختیار مت دیں والدین کو چائیے بچپن ہی سے بچوں کو ریموٹ سے چلانے کے بجائے ان میں قوت فیصلہ پیدا کریں انہیں اچھا برا سمجھائیں غلط اور صحیح کی پہچان کرائیں تجزیہ کرنا سیکھائیں جائز ناجائز کی آگہی دیں حرام حلال میں تمیز سیکھائیں مگر اس سب کے بعد انہیں آزاد کر دیں انہیں رائے تو دیں مگر حاوی مت ہوں۔


یاد رکھیں آپ نے سالہا سال کی محنت سے جو روبوٹ نما بچے ریموٹ سے چلنے والے تیار کیے ہیں بڑے ہونے پہ آپ سے ذیادہ ماہر شخص انکا ریموٹ باآسانی اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے اور آپکا روبوٹ آسانی سے اس کے ہاتھ میں کھیلنا شروع ہو سکتا ہے بہتر ہے اولاد کو مضبوط شخصیت دیں انکا ریموٹ انہی کے ہاتھ رہے ان میں قوت فیصلہ ہو اپنے فیصلے خود کریں اپنے اوپر اعتماد کریں بجائے اسکے ہمیشہ ڈکٹیشن کے محتاج رھیں۔

🔅بلکل اسی طرح اپنے جذبات ، احساسات کا ریموٹ بھی اپنے ہاتھ میں رکھیں یہ نہیں کہ کوئی آپکو جب چاہے غصہ دلا کے، بھڑکا

 کے، آپ سے غلطیاں کروا کے فائدے اٹھائے جب چاہے آپ کو  پریشان کر لے، جب چاہے آپکا مورال ڈاون کر کے آپکی خود

 اعتمادی خاک میں ملا دے۔

دوسروں کی بات سنیں فوری اپنا تجزیہ کریں صحیح بات کو کنسیڈر کریں غلط کو جھٹکیں اور آگے بڑھ جائیں۔

اسی تناظر میں میں خاص طور سے لڑکوں کو مخاطب کرنا چاہتا ہوں کہ جب آپکی شادی ہوتی ہے آپ ایک خاندان کے سربراہ بن

 جاتے ہیں اپنے خاندان کے فیصلے خود لیں ذمہ داری بھی خود لیں پہلا بچہ میکے ہو گا یا سسرال جیسی باتوں پہ ماں باپ بہنوں

 بھائیوں کا کٹھ بٹھا کے فیصلے کرنا چھوڑ دیں۔

میاں بیوی خود فیصلہ کریں فیصلے لینا سیکھیں رائے ضرور لیں مگر کسی کو اپنے فیصلے مت کرنے دیں۔

🔸اسی طرح لڑکیاں شادی ہونے کے بعد دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو سر پہ سوار کر کے  موڈ آف کرنا،، برا ماننا دکھی ہونا چھوڑ

 دیں ساس نے کہہ دیا جہیز کم لائی ہے تو موڈ آف۔ نند نے کہہ دیا کھانا پکانا نہیں آتا تو دل خراب، جیٹھانی نے کہہ دیا کیسا میک اپ کیا

 ہے تو  پریشانی شروع ، زرا زرا سی بات پہ مزاج برہم ، زرا زرا سی بات پہ انسلٹ ہو گئی  ان باتوں کو چھوڑ دیں۔ جہاں اصلاح کی

 گنجائش ہے وہاں اپنی اصلاح ضرور کریں ڈھیٹائی مت دکھائیں باقی جہیز پہ تنقید یا قد کاٹھ شکل و صورت پہ اعتراض جیسی کچرا باتوں کو

 کوڑے دان میں ڈالیں اور خوش رہیں۔

اپنا مزاج اپنے ہاتھ میں رکھیں دوسرے کے نہیں نا ہی عزت کا معیار اتنا کم رکھیں کہ زرا سی بات! بے عزتی ہو گئی۔

اپنے موڈ کو لوگوں کے حوالے نا کریں اپنا موڈ آف آن کا بٹن اپنے ہاتھ میں رہے تو اچھا ہے۔ 

Allah’s Attributes As Defined By Imam Ali (as)

Hussain Hussain In My Home | Stories For Babies 

آپ کی رہنمائی آپ کے اندر ہی چھپی ہوتی ہے بس اس کو آئینہ دیکھانے والا کبھی کوئی اور ہوتا ہے تو کبھی آپ خود ہوتے ہیں۔ بس بات کو سمجھنے والا انسان ہونا چاہئیے۔ 

خوش رہیں آباد رہیں اور اگر یہ تحریر اچھی لگی ہو تو دوسروں کے ساتھ لنک ضرور شیر کیجئیے۔ کیا پتہ کوئی آپ کی وجہ  سے رہنمائی حاصل کرلے۔


I.A.K Yousafzai✍

Post a Comment

1 Comments